کلبرگی :12؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)درخت سے کار ٹکرانے کے نتیجےمیں جائے وقوع ہی ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ ہلاک ہونے کا واقعہ ضلع کےسرحد افضل پور اور مہاراشٹرا کے دُدھنی کی درمیان والی قومی شاہراہ پر جمعہ کی دوپہر پیش آیاہے۔
افضل پور تعلقہ کے دیول گانگا پور کے دتاتریا کا درشن لینے کےبعد مہاراشٹرا لوٹ رہے احمد نگر کے ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ فوت ہوئے ہیں۔ جن کی شناخت باباصاحب سُکارام ویر(54)، چھایا باباصاحب (48)، کومل باباصاحب(23)،رانی باباصاحب(26)بتائی گئی ہےتو اور ایک مہلوک کا نام پتہ نہیں چلا ہے۔ زخمیوں میں سائیلی(7)، چئترالی(24)، منّاو(3)کا کلبرگی کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا کے احمد نگر کا ایک خاندان دیول گانگا پور میں واقع دتاتریا کا درشن کےلئے آیا ہواتھا۔ درشن اور پوجا کے بعد شہر لوٹنے کے دوران میں یہ حادثہ پیش آیا ہے بتایا جارہاہےکہ بابا صاحب ہی کار کی ڈرائیونگ کررہے تھے۔ نیند کے جھونکوں کی وجہ سے ڈرائیوتوازن کھو بیٹھے ، کار سڑک کنارے پلٹ کر درخت سے جا ٹکرائی تو حادثہ پیش آیا ہے۔ مہلوکین میں چار خواتین اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی پرسنا دیسائی جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کئےہیں افضل پور پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔